سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک

بول نیوز  |  Dec 01, 2021

سربین ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی، اسٹار کھلاڑی کوویڈ ویکسینیشن پروٹوکول پر تحفظات کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  20 مرتبہ گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے والے اسٹار کھلاڑی کے والد نے ٹی وی انٹرویو میں اس بات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید نواک جوکووچ آسٹرلین اوپن میں شرکت نہ کرسکیں۔

 دوسری جانب ایونٹ انتظامیہ کی جانب سے واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ویکسینیشن کے معاملے پرکوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔

اسٹار کھلاڑی کی جانب سے اب تک اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ وہ کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں یا نہیں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More