کسی بھی علاقے سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بول نیوز  |  Dec 05, 2021

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اراکین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی عمل کو صیح سمت میں ڈال کر اسے متوازن بنایا جائے گا، کسی بھی علاقے اور حلقے سے زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا جائےگا، عوام کا مفاد اور ان کی عزت و احترام سب سے زیادہ مقدم ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے مزید کہا کہ 70 فیصد سے زائد چیک پوسٹوں کو ختم کر کے سرحدی تجارت کو کھول دیا گیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More