کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کردی

سماء نیوز  |  Dec 07, 2021

فائل فوٹو

کے الیکٹرک کی جانب سے صارفین کیلئے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ قیمت میں اضافہ ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے بجلی کے قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔

بجلی ستمبر کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ دیگر صارفین کو آئندہ ماہ اضافی ادائیگی کرنا ہوگی۔ جس سے کراچی کے صارفین پر 6 ارب 63 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا کی جانب سے منگل 7 دسمبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نیپرا نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے 3 نومبر کو سماعت کی تھی، جب کہ 2 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

کے الیکٹرک نے نیپرا میں درخواست کی سماعت کے دوران بجلی تین روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کی استدعا کی تھی۔

چئیرمین نیپرا توصیف فاروقی کا کہنا تھا کہ اخبارات میں کے الیکٹرک نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست چھپی تھی۔ اب زمینی حقائق تبدیل ہوگئے۔ جو تازہ ترین معلومات ہیں ان کو ہی زیر غور لائیں گے۔

چئیرمین نیپرا کا مزید کہنا تھا کہ فیول مہنگا ہونے کا اثر پورے ملک پر پڑا ہے۔ فیول مہنگا ہوا ہے تو اس کا بوجھ تو آئے گا۔ اگر حقائق کے مطابق فیصلہ دیا تو ہم پر تنقید ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More