اپنی رخصتی پر ہنسنے والی انوکھی دلہن ، ویڈیو وائرل

بول نیوز  |  Jan 17, 2022

رخصتی کے وقت دلہن کو ہمیشہ روتے ہوئے دیکھا گیا ہے لیکن تاریخ میں پہلی بار کسی دلہن کو ایسے موقع پر مسلسل ہنستے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ 

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور آج کل ہر شادی میں تھیم ویڈینگ کے نام پر لاکھوں روپے برباد کیے جاتے ہیں جس کے باعث دولہا اور دلہن کی نت نئے رواج اور طریقوں سے شادی ہال میں انٹری کرکے سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتے ہیں۔

بھارت سے ایک دلہن کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو شادی ہال میں اپنی انٹری یا ڈانس کی وجہ سے نہیں بلکہ مسلسل ہنسنے کی وجہ سے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ دلہن کی گانے پر رقص کیساتھ انوکھی انٹری کی ویڈیو وائرل

عام طور پر شادی میں دلہن کی رخصتی کے موقع پر ہر کسی کے آنکھ میں آنسو ہوتے ہیں اور ایسے میں خود دلہن بھی میک خراب ہونے کے ڈر سے رونے سے گریز کرتی ہے لیکن اس کے باوجود اس کی آنکھوں میں آنسو آہی جاتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو انوکھی دلہن سے ملواتے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن خود اس بات کا اعتراف کررہی ہے کہ مجھے بلکل بھی رونا نہیں آرہا ، میری تمام کزنز مجھے کہہ رہی ہیں کہ تھوڑا سا تو رو کردکھادے لیکن بالکل بھی رونا نہیں آرہا۔ اس دوران ایک کزن کی آواز بھی آتی ہے کہ ایک بار تو رولے، ہمیں لگے کہ تو جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Brides Of India Official (@thebridesofindia)

جس پر ویڈیو بنانے والی خاتون کہتی ہیں ’’ یہ دنیا کی پہلی دلہن ہوگی جو اپنی رخصتی کے وقت رونے کے بجائے ہنس رہی ہے۔

دلہن نے کہا کہ یہ لوگ افسردہ گانے بھی بجارہے ہیں اور اس پر میری امی روئی جارہی ہے لیکن مجھے اپنی امی کو روتے ہوئے دیکھ کر بھی ہنسی آرہی ہے ، اور مجھے رونا ہی نہیں آرہا ، کوئی تو مجھے رولا دو۔

یہ بھی پڑھیں: دلہا اور دلہن کی ایک ساتھ الگ الگ گھوڑے پر انٹری، ویڈیو وائرل

ویڈیو کے کیپشن میں بھی صارفین سے پوچھا گیا ، کیا آپ اپنی شادی پر روئی تھیں؟ اپنا اپنا ہاتھ کھڑا کریں اگر آپ کو بھی اس دلہن کی طرح رونا نہیں آرہا تھ ، یہ بہت خوبصورت اور دلچسپ دلہن ہے۔

دوسری جانب صارفین کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصرے کیے گئے ۔ کسی نے کہا میرا بھی کچھ یہی حال تھا، مجھے بھی رونا نہیں آرہا تھا تو کسی نے کہا میں تو بہت روئی تھی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More