بنگلا دیش کی معروف اداکارہ رائمہ اسلام شوہر کے ہاتھوں قتل

بول نیوز  |  Jan 19, 2022

بنگلا دیش کی معروف اداکارہ رائمہ اسلام کو گھریلو ناچاقی پر ان کے شوہر نے ہی قتل کرکے لاش ریلوے پل پر پھینک دی۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق 45 سالہ رائمہ اسلام شیمو کئی برسوں سے بنگلا فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں داکاری کے جوہر دکھا رہی تھیں۔

گزشتہ ہفتے رائمہ اسلام شیمو ڈھاکا میں واقع اپنے گھر سے شوٹنگ کے لیے گئی تھیں لیکن نا تو وہ شوٹنگ کی جگہ پہنچیں اور نہ ہی واپس گھر لوٹیں۔

ڈھاکا کے کالا باغان پولیس اسٹیشن میں رائمہ کے شوہر سخاوت سمیت دیگر گھر والوں نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔

پولیس ابھی معاملے کی تفتیش ہی کررہی تھی کہ انہیں کیرانی گنج میں ایک مشکوک بوری کی موجودگی کی اطلاع ملی۔

پولیس نے بوری کھولی اس میں سے ایک خاتون کی ٹکڑوں میں بٹی لاش ملی۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ یہ لاش رائمہ اسلام شیمو ہی کی ہے۔ جنہیں تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

دوران تفتیش پولیس نے مقتولہ رائمہ اسلام کے شوہر سخاوت علی، اس کے ڈرائیور اور دوست کو حراست میں لے لیا۔

دوران تفتیش ملزم سخاوت نے اپنی بیوی کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ملزم سخاوت نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ کئی برسوں سے اس کے بیوی سے تعلقات ٹھیک نہیں تھے، روز روز کی ناچاقی سے تنگ آکر اس نے بیوی کو ہی قتل کردیا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More