یوروپول نے دنیا کی تاریخ میں ہونے والی دھوکہ دہی کی بڑی واردات کی مرکزی ملزمہ روجا اگنیتوا کا نام انتہائی مطلوب مجرمان کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔آج دنیا بھرمیں کرپٹوکرنسی اوربٹ کوائن کے چرچے ہرسُوپھیلے ہوئے ہیں۔ لیکن 2015 میں جب دنیا بھرمیں عوام کی اکثریت کو اس حوالے سے زیادہ واقفیت نہیں تھی توایک متوقع جعلی کرپٹو کرنسی ( ون کوائن) نے دنیا بھرکے سرمایہ کاروں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا تھا۔RED NOTICE: Ruja Ignatova, dubbed ‘the Cryptoqueen’, is #wanted by Germany @bka for fraud and money laundering. A reward is offered for information leading to the arrest of the co-founder of the alleged cryptocurrency ‘OneCoin’ in hiding since 2017. https://t.co/vz1hwxok9p pic.twitter.com/jvGb8pg6gz
— INTERPOL (@INTERPOL_HQ) May 11, 2022
’ون کوائن ‘ کےنام سے پیش کی گئی اس کرپٹوکرنسی کے بارے میں ایک منظم پروپیگنڈا کیا گیا کہ ابھی اس کی پری لانچنگ ہے اورجس دن اسے باقاعدہ طورپرلانچ کردیا گیا تواسے خریدنے والے افراد راتوں رات ارب پتی بن جائیں گے۔ون کوائن کوپہلی بارکرپٹوکرنسی کی شکل میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی دو آف شورکمپنیوں ون کوائن لیمیٹڈ اور ون لائف نیٹ ورک لیمیٹڈ نے متعارف کرایا۔دنیا کی تاریخ کے بڑے مالیاتی فراڈ میں سے ایک کی ماسٹرمائنڈ ایک خاتون روجااگنیتوا تھیں۔بین الاقوامی جریدے ٹائمزکے مطابق ون کوائن اسکینڈل نے دنیا بھرکے اداروں کوچکرا کررکھ دیا تھا۔اس پونزائی اسکیم کی بانی روجا نے تقریبا175 ممالک کے 30 لاکھ سرمایہ کاروں کو5 ارب ڈالرکی رقم سے محروم کردیا تھا۔ جن میں سے صرف چین سے ہی تقریبا 267 ملین ڈالرکوریکورکیا جاسکا۔اس سارے معاملے کا سب سے حیرت انگیز پہلو یہ ہے کہ ون کوائن کی بانی روجا جوخود کو’ کرپٹو کوئین ‘ کہلواتی تھیں، آج تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کی گرفت میں نہیں آسکی ہیں۔2017 میں کرپٹو کوئین کا نام یورپ کے سب سے مطلوب مجرمان کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس گروہ کے بہت سے سرکردہ افراد روپوش یا گرفتار ہوگئے تاہم کرپٹو کوئین ابھی تک قانون کی دسترس سے دورہیں۔ مزید پڑھیں2 hours agoبٹ کوائن کریش؛ وقار ذکا کی پیش گوئی درست ثابت
پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دلوانے کے لیے پیش پیش...
6 hours agoٹوئٹر اور ایلون مسک کے درمیان ہونے والا دنیا کا سب سے بڑاکاروباری معاہدہ تعطل کا شکار!
ٹیسلا اوراسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کا شکاردنیا کے...
13 hours agoگوگل کی جانب سے اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورژن متعارف
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ...
1 day agoشدید طوفان ختم ہوتے ساحلوں کو بچا سکتے ہیں: تحقیق
ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شدید طوفان گہرے...
1 day agoملکی وے میں موجود عظیم الجثہ بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری
امریکی سائنس دانوں نے ملکی وے کہکشاں کے وسط میں موجود ’...
1 day agoدوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او تعیناتی کا معاملہ: جیک ڈورسے کی وضاحت
جیک ڈورسے نے دوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے پر...
تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ
General Rectangle – 300×250