آم کی سستی گھٹلی کے فائدے ہزار، سر کی خشکی بھگائیں بال خوبصورت بنائیں

بول نیوز  |  May 16, 2022

آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کا سبب اگر ایک جانب اس کا لذيذ اور ذائقہ دار ہونا ہے تو دوسری جانب اس کے طبی فوائد سے بھی کسی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا ہے یہاں تک کہ آم کے پودے کا ہر حصہ کسی نہ کسی حوالے سے اہم ہوتا ہے۔

آم کی گھٹلی بھی اس کا ایک ایسا ہی حصہ ہے جو کہ کچی حالت میں تو چبا کر کھایا جا سکتا ہے مگر اس کی کڑواہٹ کے سبب اس کو کوئی نہیں کھاتا ہے جب کہ دوسری جانب جب یہ گھٹلی پھل کے ساتھ پک جاتی ہے تو اس کے اوپر ایک لکڑی کا چھلکا سا آجاتا ہے جس کے بعد یہ عام انداز میں کھانے کے ‍قابل نہیں رہتی ہے۔

آم کی گھٹلی کے استعمال کا طریقہ آم کی گھٹلی کے اوپر سخت والے حصے کو جب چھری سے کاٹا جاتا ہے تو اس کے اندر سےایک نرم گھٹلی نمودار ہوتی ہے جو کہ بیش بہا فائدوں کی حامل ہوتی ہے اس کو اچھی طرح سے پیس کر پاوڈر کی صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

آم کی گھٹلی کے فوائدسر کی خشکی دور بھگاۓآم کی گھٹلی سر کی خشکی کے خاتمے کے لیۓ بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے ۔

اس کے لئے بیچوں کا تیل نکال لیں اور اس کو سر پر لگائیں اس سے نہ صرف سر کی خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بال بھی لمبے اور چمکدار ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے مزید بہتر نتائج کے لئے آم کی گھٹلی کے تیل میں ہم وزن سرسوں کا تیل ملا لیں اور اس آمیزے کو ایک ہفتے تک دھوپ میں رکھیں اس کے بعد اس کو بالوں پر لگائیں ۔

اس سے وقت سے پہلے بالوں کو سفید ہونے سےبھی روکا جا سکتا ہے اس کے ساتھ ساتھ بالوں کی چمک دمک بھی بحال ہوتی ہے۔جلد کو بہتر بنائےآم کی گھٹلی ایک قدرتی موسچرائزر کہلائی جاتی ہے یہ جلد کو قدرتی نمی فراہم کر کے اس کی چمک دمک کو بحال کرتی ہے اور صحت مند بناتی ہے جلد کے اوپر داغ دھبوں اور چھائیوں کا خاتمہ کر کے خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔

آم کھانے کےبعد اس کی گھٹلی کا منہ پر دس منٹ تک مساج کریں اور اس کے بعد سادہ پانی سے منہ دھولیں اس سے جلد چمک دار ہو گی۔

اس کےعلاوہ آم کی گھٹلی کے پاوڈر سے ہر روز صبح منہ دھونے سے نہ صرف رنگ گورا بلکہ جھریوں کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔

ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ مفیدآم کے موسم میں ذیابطیس کے مریضوں کا آدھا وقت گھر والوں سے لڑتے گزرتا ہے کیوں کہ آم زیادہ کھانا شوگر لیول کو بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے ۔

آم کی گھٹلی کے پاوڈر کے استعمال سے جسم میں موجود وہ ہارمون ایکٹو ہو جاتے ہیں جو خون میں موجود شوگر کو توانائی میں تبدیل کرتے ہیں اس وجہ سے خون میں شوگر لیول میں کمی کا باعث بنتے ہیں۔

بدہضمی سے نجات دلاۓعام طور پر گرمی کے موسم میں ہاضمےکے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس کا ایک سبب گرمی کے سبب بیکٹیریا کی بڑھتی ہوئی نشو نما ہوتی ہے اور دوسرا سبب مکھیوں کا بڑھ جانا بھی ہوتا ہے۔

گرمی کے موسم میں اگر چٹکی بھر آم کی گھٹلی کے پاوڈر کو دن میں دو بار استعمال کریں تو اس سے معدے کو وہ طاقت مل سکتی ہے جس سے وہ اس معدے کی خرابی کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیں15 hours agoاومیکرون ویریئنٹ کی علامات کے حوالے سے محققین کا انکشاف

ایک نئی تحقیق کے مطابق اومیکرون اور کووڈ-19 کے گزشتہ دیگر ویریئنٹس...

19 hours agoکچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ انڈوں سے متعلق اپنی یہ 6 غلط فہمیاں دور کرلیں

کچے انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ انڈوں سے متعلق اپنی یہ...

22 hours agoپودینے کا استعمال آپ کو کن بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے؟

ٹھنڈا ٹھنڈا پودینہ نہ صرف ہمارے کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ...

22 hours agoناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ جانیں

ناریل کے پانی کو کس وقت پینا چاہیے؟ ناریل پانی پینے کے...

23 hours agoشوگر کے مریض کو شدید گرمی میں کونسے پھل اور سبزیاں دی جائیں؟

کیا آپ کے گھرمیں بھی شوگر کے مریض موجود ہیں تواس شدید...

24 hours agoتھائی رائیڈ یا گُردوں کی خرابی، چمچ منہ میں رکھ کر صحت کا حال جاننے

کچھ لوگ صحت کے معاملے میں لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More