ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کنگ کپ فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے

اردو نیوز  |  May 16, 2022

سعودی  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 19 مئی جمعرات کو  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے الہلال کلب اور الفیحا کلب کے درمیان ہونے والی  کنگ کپ فٹبال چیمپئن شپ  کے فائنل میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ کی فاتح ٹیم کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وننگ  ٹرافی دیں گے۔

وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز نے فائنل کھیلنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔ فوٹو ٹوئٹرسعودی عرب میں کھیلوں کے وزیر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے فٹبال ٹورنامنٹ کی سرپرستی کرنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا  دلی طور پرشکریہ ادا کیا ہے  اور فائنل میچ میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  کی مخلصانہ شرکت اوراعزاز بخشنے پر انتہائی تعریفی کلمات  کا اظہار کیا ہے۔

وزیر کھیل نے مزید کہا ہےکہ سعودی  قیادت کی کھیلوں اور کھلاڑیوں میں دلچسپی اور کھیل کے شعبے کی حمایت اور اسے بااختیار بنانے کے لیے ان کی مستقل خواہش کی عکاس ہے۔

کھیلوں کی سرگرمیوں میں فروغ سعودی وژن 2030 مملکت کی جانب سے شروع ہونے والے جامع پروگراموں اور اقدامات کے نفاذ کے ذریعے امید افزا مستقبل کی طرف ایک قدم ہے۔

وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More