شیل ہیلکس نے ایس یو وی جیتنے والوں کے نام اعلان کر دیئے ہیں!

ہماری ویب  |  May 18, 2022

شیل نے آخر کار دو عدد ایس یو وی جیتنے والوں کا اعلان اپنی حالیہ میں کی گئی اختتامی تقریب میں کیا جو شیل ہاؤس، کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس برانڈ کے سفیر احد رضا میر بھی موجود تھے اور تمام جیتنے والوں کو مبارکباد اور ان کی تعریف کرتے نظر آئے۔ بہت سے دوسرے دلچسپ انعامات بھی تقسیم کیے گئے جیسے بلوٹوتھ اسپیکر اور الائے رِمز۔

کئی سالوں سے شیل ہیلکس بہت سے لوگوں میں مشہور ہے اور گاڑیوں کے شوقین افراد میں ایک مقبول آپشن ہے۔ برانڈ نے صارفین کی حوصلہ افزائی اور قدردانی کرنے کے لیے پروموشنل مہم چلائی اور ایک زبردست پیشکش کا اعلان کیا جہاں شرکاء کو دوسری چیزوں کے ساتھ ساتھ دو ایس یو وی جیتنے کا موقع بھی ملا ۔

بہت سے کسٹمرز شیل ہیلکس پیک لینے کے لیے مقابلے میں شامل ہونے کے لیے دوڑ پڑے کیونکہ یہ ایک ناقابل یقین آفر تھی ۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے تھی جو ہائی اسٹریٹ اور شیل ریٹیل اسٹیشنوں سے اپنے شیل ہیلکس HX-6, HX-7 اور الٹرا کے ویریئنٹس حاصل کرتے ہیں۔ بہت سی انٹریز بھیجی گئیں لیکن صرف دو ایس یو وی تھیں۔ ایس یو وی کے دو خوش نصیبوں کا اعلان کیا گیا، جو انعام قربان علی اور شفیع اللہ شیخ ہیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے شفیع اللہ شیخ نے کہا، "شیل پاکستان نے میرا خواب پورا کر دیا ہے۔ میرا خاندان والے میری ایس یو وی گھر گھر لانے کا انتظار خوشی سے کر رہے ہیں ۔ میں شیل ہیلکس کا باقاعدہ صارف رہا ہوں جس نے ہمیشہ میری ڈرائیو میں زبردست قدر اور معیار کا اضافہ کیا ہے۔ میں دوسروں سے درخواست کروں گا کہ وہ اسے آزمائیں، جس کے بعد میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ بھی فین ہوں جائیں گے ۔"

انعام قربان علی، جو پشاور سے ہیں بولے ، "اس وقت، میں اپنی بڑی جیت پر حیران ہوں۔ شیل ہیلکس نے ہمیشہ میری کار کو ایک نئی مشین کی طرح چلایا ہے۔ میں اس زبردست موقع کے لیے شیل کا بے حد مشکور ہوں۔‘‘

شیل نے ہمیشہ بہترین مصنوعات اور خدمات فراہم کیے تاکہ اپنے صارفین کا اعتماد برقرار رکھ سکیں۔ وہ گاہک کی دیکھ بھال اور اطمینان کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور مقابلہ ان کی حوصلا افزائی کرنے کا ایک عمدہ طریقہ تھا۔ یہ ایک دلچسپ موقع تھا.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More