شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 98 ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

سچ ٹی وی  |  Jul 18, 2025

پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں اردو موسیقی کے دلدادہ آج شہنشاہ غزل، استاد مہدی حسن کی 98 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ 18 جولائی 1927 کو بھارت کے ریاست راجستھان کے گاؤں لونا میں پیدا ہونے والے مہدی حسن کی گائی ہوئی غزلیں آج بھی دلوں میں رس گھولتی ہیں اور موسیقی کی دنیا میں ان کی مثال کم ہی ملتی ہے۔

استاد مہدی نے ابتدائی تربیت اپنے والد استاد عظیم خان اور چچا استاد اسماعیل خان سے حاصل کرنے والے مہدی حسن نے 1947 میں اہل خانہ کے ساتھ پاکستان ہجرت کی۔ کم عمری سے ہی انہوں نے ٹھمری، درپت، خیال، دادرا اور کئی دیگر راگوں میں مہارت حاصل کر لی تھی۔ محض 8 سال کی عمر میں مہاراجہ گوالیار کے دربار میں فن کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

مہدی حسن نے اپنے کیریئر میں 25 ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں اور انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس جیسے اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔ 1966 میں صدر ایوب خان نے انہیں شہنشاہِ غزل کا لقب دیا۔

1979 میں بھارتی حکومت نے بھی انہیں اپنے سب سے بڑے اعزاز، کے ایل سہگل ایوارڈ سے نوازا۔ معروف گلوکارہ لتا منگیشکر بھی مہدی حسن کی آواز کی دیوانی تھیں اور اکثر کہا کرتی تھیں کہ مہدی حسن کے گلے میں بھگوان بولتا ہے۔

مہدی حسن نے 13 جون 2012 کو کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں 84 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت لی، مگر ان کی آواز آج بھی زندہ ہے اور ہر دل میں بسے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More