سوشل میڈیا پر دو تصویریں گردش کر رہی ہیں، جنہوں نے مداحوں کی توجہ کھینچ لی ہے۔ ایک تصویر میں ایک معصوم سا بچہ شلوار شلوار قمیض پہنے شرارت سے مسکرا رہا ہے، گول مٹول چہرہ اور بھولپن سے بھری آنکھیں سب کو فوراً اپنی طرف مائل کر لیتی ہیں۔ دوسری تصویر میں وہی بچہ کچھ بڑا ہو چکا ہے، اسکول یونیفارم میں نظر آ رہا ہے، چہرے پر اب تھوڑی سنجیدگی اور وقار ہے، مگر معصومیت آج بھی ویسی کی ویسی ہے۔
یہ دونوں تصاویر ہیں پاکستان کے باصلاحیت اور مقبول اداکار امیر گیلانی کی، جو آج ہزاروں دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔
امیر گیلانی 6 جولائی 1996 کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔ امیر گیلانی کے مشہور ڈراموں میں ثبات، نیم، آتش اور ویری فلمی شامل ہیں۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ امیر گیلانی کا تعلیمی پس منظر بھی خاصا مضبوط ہے۔ انہوں نے ہارورڈ لا اسکول سے قانون میں ماسٹرز (LLM) کیا، اور وہ سابق وفاقی وزیر قانون سید افتخار حسین گیلانی کے پوتے ہیں۔ جبکہ امیر گیلانی نے معروف اداکارہ ماورا حسین سے شادی کی جو ان کی قریبی دوست تھیں۔
یہ بچپن کی تصاویر آج ہمیں یہ بتاتی ہیں کہ ہر کامیاب چہرے کے پیچھے ایک سادہ، معصوم اور شرارتی بچہ ہوتا ہے۔ جو وقت کے ساتھ صرف بڑا ہوتا ہے، مگر اپنی اصل معصومیت کبھی نہیں کھوتا۔ امیر گیلانی کی یہ تصاویر اسی بات کا ثبوت ہیں۔