اسکاٹ لینڈ کا برطانیہ سے آزادی کیلئےریفرنڈم کرانے کا اعلان

ہم نیوز  |  Jun 29, 2022

اسکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے آزادی کے لیے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کر دیا۔

اسکاٹش وزیر اعظم نکولا اسٹرجن نے  برطانیہ سے علیحدگی کے حوالے سے پارلیمان میں ایک نئے ریفرنڈم کے لیے اپنا روڈ میپ پیش کر دیا ہے۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی سربراہ سن 2023 کے موسم خزاں میں ایک ریفرنڈم کروانے کا منصوبہ رکھتی ہیں ۔

ریفرنڈم میں  ملک کے تقریباً 5.5 ملین باشندے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے یا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم اسٹرجن بریگزٹ کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ایک آزاد ملک کے طور پر یورپی یونین میں واپس لانے کی خواہاں ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More