کرونا کے خلاف کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا، SOPs پر عمل کریں، وزیراعظم

ہم نیوز  |  Jun 29, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کرونا کیسز کے بڑھتے کیسز پر قوم سے پیل کر دی، کہا  ملک میں کرونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ کرونا سے متعلقہ ہدایات اور SOPs پر عمل کریں۔

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں کرونا کے خلاف ان حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا۔

ملک میں کرونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ کرونا سے متعلقہ ہدایات اور SOPs پر عمل کریں۔ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ہمیں کرونا کے خلاف ان حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz)

واضح رہے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، مثبت کیسز کی شرح3.5 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 541نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے باعث مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کے لیے15 ہزار 462  ٹیسٹ کیے  گئے۔ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق زیر علاج 100مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More