پی سی بی نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری کر دیا

ہم نیوز  |  Jul 03, 2022

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کا این او سی جاری کر دیا۔

کشمیر پریمیئر لیگ کا سیزن 2 اگست کو کشمیر میں کھیلا جائے گا اور کشمیر پریمیئر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کی ڈرافٹنگ رواں مہینے متوقع ہے۔ کے پی ایل سیزن 2 میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی میدان میں اتریں گے۔

دوسری جانب کے پی ایل کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی جبکہ کے پی ایل میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز جموں جانباز ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیموں میں جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More