ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جا رہے ہیں: رہنما مسلم لیگ ن

اردو نیوز  |  Jul 03, 2022

پنجاب حکومت کے ترجمان عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ’ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جا رہے ہیں اور جس دن بھی فرح گوگی اور احسن جمیل واپس آئے ایک گھنٹے میں وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔‘

اتوار کو لاہور میں قانون و پارلیمانی امور کے وزیر ملک احمد خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ہم سے سوال یہ ہوتا تھا کہ کارروائی نہیں کرتے۔ یکم جولائی کو اینٹی کرپشن پنجاب نے ایک ایف آئی آر درج کی ہے اور دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے‘

واضح رہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ عمران خان کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کو مخالفین کے خلاف بیانیہ بنانے اور  انہیں غدار ثابت کرنے کی مہم چلانے کی ہدایات دے رہی ہیں۔

لیک آڈیو میں مبینہ طور پر بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ ’خان صاحب نے آپ سے کہا تھا کہ غداری کا ہیش ٹیگ چلانا ہے، مجھے لوگوں کے فون آ رہے ہیں کہ آپ کا سوشل میڈیا تو بہت ایکٹو تھا پر ایک ہفتے سے بالکل ایکٹو نہیں ہے، ایسا کیوں ہے؟ آج کل تو آپ لوگوں کو بہت ایکٹو ہونا چاہیے تھا۔‘

مبینہ آڈیو میں سنا جاسکتا ہےکہ بشریٰ بی بی کہہ رہی ہیں کہ ’علیم خان اور اس جیسے دیگر اور لوگ میرے اور خان صاحب کے بارے میں باتیں کریں گے۔ انہوں نے اس سے بھی زیادہ گند ڈالنا ہے۔ میرے ساتھ جو بچی فرح ہوتی ہے، اس کے خلاف بھی بولیں گے، اتنا گند ڈالیں گے اور لوگوں کی گواہیاں بھی دیں گے، لیکن آپ نے اس کا کوئی ایشو نہیں بنانا بلکہ ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کردینا ہے۔‘

عطا اللہ تاڑ نے کہا کہ ’فرح گوگی صاحبہ نے دس ایکڑ کا انڈسٹریل پلاٹ جس کی قیمت ساٹھ کروڑ ہے آٹھ کروڑ روپے میں الاٹ کروایا ہے۔ فرح گوگی کی والدہ کا نام بھی بشری خان ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’احسن جمیل نے جعلی بینک گارنٹی دے کر یہ پلاٹ الاٹ کروایا ہے۔ رانا یوسف اور مقصود احمد کو گرفتار کیا ہے۔‘

’یہ کلیئر کیس ہے عمران خان ایک عام آدمی نہیں ہے۔ پنجاب کے اندر تھوک کے حساب سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو منظور کیا گیا۔‘

جھوٹی آڈیو وڈیو پروڈکشن نے آج ایک اور جھوٹی خبر بنائی۔ آج پھر سابق خاتون اوّل کی جعلی آڈیو ٹیپ چلا کر خبر بنانے کی کوشش کی۔ جیو نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ لوگوں کی گھر کی عورتوں پر زاتی جھوٹے حملے کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔

ایسی جھوٹی آڈیو بہت پہلے سے بے نقاب ہو چکیں۔

— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 2, 2022

انہوں نے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ’وزیر اعظم واحد چیز توشہ خان کو ہاتھ ڈال سکتا ہے اور عمران خان نے ڈالا۔ کیا آپ کو باجوہ صاحب نے کہا تھا کرپشن کریں۔ آپ کی کرپشن سامنے آتی ہیں تو کہتے ہیں فوج اور جنرل باجوہ ٹھیک نہیں ہے۔‘

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ’عمران خان بے نامی دار ہیں۔ بشری بی بی، احسن جمیل اور فرح گوگی کے سربراہ عمران خان ہیں۔ جو خان صاحب کے خلاف بولے وہ غدار ہے۔‘

’ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے جا رہے ہیں۔ اگر عمران خان سچا ہے تو قسم کہا کر کہے اسے بشری بی بی، فرح گوگی اور احسن جمیل کا پتہ نہیں تھا۔ شام کو ان کے لُوٹے ہوئے پیسوں پر میٹنگز ہوتی تھیں۔‘

شہباز گل ردعمل

عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے مبینہ آڈیو ٹیپ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’جھوٹی آڈیو وڈیو پروڈکشن نے آج ایک اور جھوٹی خبر بنائی۔ آج پھر سابق خاتون اوّل کی جعلی آڈیو ٹیپ چلا کر خبر بنانے کی کوشش کی۔ جیو نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ لوگوں کی گھر کی عورتوں پر ذاتی جھوٹے حملے کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ ایسی جھوٹی آڈیو بہت پہلے سے بے نقاب ہو چکیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More