آئی ایم ایف معاہدے پر شوکت ترین کے دستخط نہ ہوں تو ہم قصور وار ہیں، وزیر داخلہ کا چیلنج

ہم نیوز  |  Jul 03, 2022



لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابقہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں صرف انتقام لیا وہی اب لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر شوکت ترین کے دستخط نہ ہوں تو ہم قصور وار ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ روز بہانہ بنا کر مخالفین کو گالیاں دیتے ہیں، جو پوچھا جائے تو اس کا جواب نہیں دیتے۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ سبسڈی زیرو کرنے اور لیویز لگانے پر دستخط کس کے تھے؟

انہوں ںے کہا کہ 25 مئی کے بعد ناکام ہونے پر کہتے ہیں ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی، رات کو10 ہزار کرسیاں لگائی تھیں، دو لوگ اسلحہ سمیت پکڑے گئے، پہلے کہتے تھے اتنے دن میں یہ کردو ورنہ آرہا ہوں، جلاؤ گھیراؤ کر دوں گا، اب کہہ رہے تھے دوبارہ اقتدار میں نہ لائے تو رونا شروع کر دوں گا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جو تمہاری فرنٹ پرسن تھی، بنی گالہ میں اربوں روپے کی جگہ اس کے نام ہے، کیا وزیراعظم ہاؤس کی فیملی میں فرح خان کا اندارج نہیں تھا؟ ہر جگہ سے فرح خان کے نام پر جائیداد نکل رہی ہے، ہم نے شہزاد اکبر کی طرح کاغذ دکھا نے کا کام نہیں کیا نہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے نتخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد نے اپنے مطالبات پیش کیے، تنخواہوں میں اضافہ بھی شامل ہے، مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کو مشکلات کا سامنا ہے، گزشتہ ساڑھے تین سالوں میں مہنگائی کا اضافہ ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی اصل وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے، گزشتہ ساڑھے تین سال میں بیڈ گورننس تھی، مہنگائی میں اضافے کی وجہ بیڈ گورننس بھی ہے، بیڈ گورننس کے ایشو کو اب ختم کیا جائے گا۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسے نوازشریف کودکھ ہوا، عمران خان کی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا ہوا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ تھا کہ آپ نے سبسڈی ختم کرنی ہے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، سبسڈی صفر کرنے کیلئے پیٹرول مہنگا کرنا پڑا۔

اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ انتخابات کی طرف جاتے تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ تھا، ملک کو تباہی سے بچایا ہے، اب مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More