کیا چینی بھی عرب ممالک میں آ رہے ہیں؟ متحدہ عرب امارات نے چین کے حق میں بڑا بیان دے دیا

ہماری ویب  |  Aug 05, 2022

متحدہ عرب امارات اپنے دلیرانہ فیصلوں اور آزاد خارجہ پالیسی کے حوالے سے جانا جاتا ہے، جبکہ ایک پہلو یہ بھی ہے کہ متحدہ عرب امارات مستقبل کے حوالے سے بھی سوچتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خبر سے متعلق بتائیں گے۔

امریکی ایوان کی نمائندہ نینسی پیلاسی کے تائیوان کے دورے کے موقع پر جہاں چین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے وہیں اب عرب ممالک میں سے متحدہ عرب امارات نے بھی باقاعدہ طور پر ردعمل دے دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ردعمل نے سب کو حیرت میں تو ڈالا ہی ساتھ ہی ایک واضح پیغام بھی دیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کی مطابق متحدہ عرب امارات نے چین کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات ون چائنہ پالیسی کا حامی ہے۔ ون چائنہ پالیسی دراصل تائیون اور دیگر حصون کو چین میں شامل ہونے کی ترجمانی کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا مزید کہنا تھا کہ تائیون میں ہونے والے دورے اشتعال انگیزی کا سبب بنیں گے، جبکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہے۔

اماراتی خارجہ افئیرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم چین کی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر چین کو سپورٹ کرتے ہیں۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات چین سے بے شمار معاہدے کر چکا ہے اور مستقبل میں بھی تجارت سمیت کئی معاہدے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس صورتحال میں یہ بھی ممکن ہے کہ چینی عرب ممالک میں داخل ہو جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More