بیٹی کی قبر سب سے الگ ہو ۔۔ قبر کی تختی پر بیٹی کا موبائل اور اس کی تصویر لگا دی، والد کی انوکھی خواہش

ہماری ویب  |  Aug 13, 2022

دنیا میں ایسے انسان بھرے پڑے ہیں جو کہ اپنی آخری خواہشات کی بنا پر مشہور ہو گئے ہیں، لیکن ان کی اسی خواہش کی بنا پر دنیا بھر میں توجہ بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

روس سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ لڑکی نے اس وقت توجہ حاصل کی جب اس کا انتقال ہوا اور اس کی قبر تیار ہوئی۔

2016 میں ریتا شامیوا نامعلوم وجہ کی بنا پر انتقال کر گئی تھی، اچانک موت نے والد کو شدید غمزدہ کردیا تھا،اسی لیے والد نے بیٹی کی یاد میں قبر ہی کو تبدیل کر ڈالا۔

والد نے بیٹی کی قبر کا کتبہ ہی آئی فون میں تبدیل کر دیا، کتبے پر جہاں نام اور تاریخ وفات ہوتی تھی والد نے کتبے پر بیٹی کی تصویر لگا دی، ساتھ ہی آئی فون کے موبائل کا ڈیزائن بھی لگا دیا۔

روس کے شہر اوفا میں موجود یوزہنوئی میں موجود اس منفرد قبر کو دیکھ کر لوگ ہ صرف توجہ دے رہے ہیں بلکہ تصاویر بھی کھیچ رہے ہیں۔ 5 فٹ اونچی قبر نے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کیا بلکہ تصویر نے بھی لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا کہ یہ قبر ایسی کیوں ہے۔

عین ممکن ہے کہ بیٹی کو آئی فون یا موبائل فون پسند ہو، یا پھر والد کی خواہش ہو کہ بیٹی کی قبر کو باقی تمام قبروں سے مختلف بنایا جائے، اس قبر نے سب کی توجہ حاصل ۔کر لی تھی

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More