عالیشان بنگلوں میں موجود قبریں ۔۔ میکسیکو کا وہ قبرستان جہاں قبروں کو اے سی میں رکھا جاتا ہے، جانیے اس سے متعلق دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Aug 13, 2022

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیرت میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے ہی منفرد مقام کے بارے میں بتائیں گے۔

میکسیکو بہت سی چیزوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے، لیکن ان سب میں وہ قبریں بالکل مختلف ہیں، کیونکہ ان قبروں کا سائز گھروں کے برابر ہے، اور ان کی قیمت بھی لاکھوں روپے میں ہے۔

عالیشان گھروں میں موجود قبروں میں ہر چیز کی سہولت موجود ہے اے سی سے لے کر ٹھنڈا پانی بھی یہاں موجود ہے۔ یہ قبریں میکسیکو کی ریاست سینالوا میں موجود ہیں، دلکش ٹائلز،خوبصور شیشوں اور ڈیزائن سے بنائی گئی قبریں دراصل مزاروں کی شکل اختیار کر گئی ہیں۔

لیکن یہ قبریں میکسیکو کے مشہور ڈرگ ڈیلرز کی ہیں، آٹونامس یونی ورسٹی آف سینالوا کے پروفیسر جوان کارلوس کے مطابق یہ قبریں دراصل طاقت کی ایک ترجمان ہیں، ان میں ایک ایسی خواہش تھی جو کہ ہر انسان میں ہوتی ہے۔ دوسری جانب ان عمارتوں میں موجود قبروں کو عبرت کے طور پر بھی دیکھا جاتا ہے، کیونکہ ڈرگ ڈیلنگ غیر قانونی ہے اور ایسا کرنے والے انہی لوگوں کے ساتھ یہ انجام ہوا۔

انہی قبروں میں سے ایک قبر جو کہ بنگلے نما مزار میں موجود ہے، اس بنگلے کے باہر سی سی ٹی وی کیمرہ لگے ہیں، بلٹ پروف شیشے بھی نصب ہیں۔

اسی طرح ایک اور ماڈرن گھر ہے جو کہ اپارٹمنٹ کی شکل میں ہے۔ اس اپارٹمنٹ میں کراس کا نشان بھی نصب کیا گیا ہے۔

میسکیکو میں نارکوٹکس کی ثقافت کو مذہبی طور پر اچھا سمجھا جاتا ہے، جبکہ یہاں موجود ڈرگ ڈیلرز کی قبروں کو بھی خاص نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More