اللہ اکبر سے علاج ہوا تو اسی وقت اسلام قبول کرلیا ۔۔ جاپانی ڈاکٹر اللہ اکبر سے کس طرح صحتیاب ہوا؟ اسلام قبول کرنے کا خوبصورت واقعہ

ہماری ویب  |  Aug 15, 2022

اللہُ اکبر کی صدا ہے ہی ایسی کہ اس کے سحر سے ہر مسلمان کو لطف حاصل ہوتا ہے۔ یہی لطف ایک غیر مسلم ڈاکٹر شتارو تکائی کو بھی حاصل ہوا جس کا تعلق جاپان کے شہر ٹوکیو سے ہے۔ شتارو تکائی نے اللہ اکبر سن کر اسلام قبول کیا۔

یہ واقعہ ویسے تو گذشتہ سال کا ہے مگر یہ ایک مرتبہ پھر سے وائرل ہو رہا ہے کہ ایک جاپانی ڈاکٹرجو قدیم علاج کا ماہر ہے وہ اللہ اکبر سن کر اسلام سے محبت کر بیٹھا۔

وہ اپنی قدیم جاپانی تھراپی تکنیک کے ذریعے مریضوں کے پٹھوں اور جوڑوں کا علاج کرتا ہے۔ اسلامک انفارمیشن ویب سائٹ کے مطابق ڈاکٹر شتارو اس وقت پاکستان کے شہر لاہور میں مقیم ہیں۔

ڈاکٹر شتارو نے اسلام کے چوتھے خلیفہ علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ پر اپنا نام تبدیل کر کے علی رکھا۔

جاپان میں ان کے پاکستانی دوست مقصود نے انہیں سید بابر بخاری (مقصود کے ایک دوست) کے بارے میں بتایا جو اللہ اکبر کے ذکر سے صحت یاب ہو گئے۔

جاپانی ڈاکٹر نے بابر بخاری سے فون پر بات کی، جس نے انہیں 5 منٹ تک اللہ اکبر کہنے کو کہا۔ عمل مکمل ہونے کے بعد ان کا درد دور ہوگیا تھا۔

ڈاکٹر شتارو تکائی کے مطابق جو اب اب ڈاکٹر علی ہیں وہ پاکستان پہنچے اور سید بابر بخاری سے ملاقات کی، جنہوں نے بعد میں انہیں اسلام کے بارے میں بتایا اور اس راہ کی دعوت دی۔

ڈاکٹر علی نے اس علاج کو "خصوصی آلہ" کا نام دیا اور اسے CS60 کا نام دیا۔ آلات جسم میں آکسائیڈ کی تشخیص کرتے ہیں۔ جب اسے مسلز اور رگوں پر لگایا جاتا ہے تو یہ جسم کے مختلف حصوں میں موجود رکاوٹ کو کھول دیتا ہے۔

ڈاکٹر علی درد کے علاج کے روحانی طریقے سے بہت زیادہ حیران ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ اسلام جاپان میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More