روضہ رسول ﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر۔۔ اب عمرہ کرنے والے افراد کتنی دیر تک وہاں ٹھہر سکتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Aug 15, 2022

عمرہ کرنے والے افراد جب روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے ہیں تو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تک زیارت کرسکیں مگر مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے زیادہ وقت دینے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ مگر اب عمرہ زائرین کے لیے رعایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطاق سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا وقت مقرر کردیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ ریاض الجنہ میں ٹھہرنے کا وقت اب 10 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ ریاض الجنہ کی زیارت کے خواہش مند افراد توکلنا اور اعتمرنا ایپلی کیشن کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کے پابند ہیں۔

یاد رہے کہ حج سیزن میں زائرین کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لیے روضہ رسولﷺ پر ٹھہرنے کا دورانیہ 7 منٹ مقرر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More