کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کر گئے،459 نئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز  |  Aug 15, 2022

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے باعث مزید 2  مریض انتقال کر گئے۔

قو ادارہ صحت(این آئی ایچ) کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 459 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ عالمی وبا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کر گئے۔

COVID-19 Statistics 15 August 2022Total Tests in Last 24 Hours: 18,045Positive Cases: 459Positivity %: 2.54%Deaths: 02Patients on Critical Care: 172

— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 18 ہزار 45 ٹیسٹ کیے گئے۔کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 172 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More