عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں،بجلی کتنی مہنگی ہونیوالی ہے،بری خبرآگئی

روزنامہ اوصاف  |  Aug 15, 2022

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مارکیٹ آپریشن فیس میں 1 روپے 85 پیسے فییونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی سرکار نے عوام پر ایک اور بوجھ ڈالنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہے، موجودہ حکومت نے بجلی پر مارکیٹ آپریشن فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مارکیٹ آپریشن فیس کی مد میں 1 روپے 85 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دائر کردی۔منظوری کے بعد مارکیٹ آپریشن فیس کی فی یونٹ لاگت 4.56 روپے ہو جائے گی، جس سے صارفین پر 27.58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری (نیپرا) 31 اگست کو درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔فی الحال سی پی پی اے ماہانہ مارکیٹ فیس 2 روپے71پیسےفی یونٹ وصول کررہا ہے۔یاد رہے گزشتہ ہفتے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں 11 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔یہ منظوری جون 2022 کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں دی گئی ، حالیہ اضافہ اگست اور ستمبر 2022 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More