اتحادیاپنی جگہ لیکن ایسے فیصلے برداشت نہیں کروں گا، آصف زرداری بھی حکومت کے خلاف میدان میں آگئے

روزنامہ اوصاف  |  Aug 16, 2022

اسلام  آباد(نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے پیٹرولیم مصنوعاتکی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔حکومت کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور ساتھ ہے، اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں اور عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اور جلد ان سے ملاقات کروں گا جس میں معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More