جیکولین کو منی لانڈرنگ کے 200 کروڑ میں سے تحائف ملے: انفورنسمنٹ ڈائریکٹوریٹ

روزنامہ اوصاف  |  Aug 17, 2022

ممبئی(نیوز ڈیسک)انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا نےبالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کے الزام میں نامزد کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ بھارتی روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو نامزد کیا ہے اور اس حوالے سے نئی دلی کی عدالت میں مقدمے کی ایک سپلیمنڑی چارج شیٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے عدالت میں جمع کرائی گئی پہلی چارج شیٹ میں سکیش چندرا شیکھر کی منی لانڈرنگ کے بارے میں بتایا تھا جبکہ سپلیمنٹری چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ سکیشن چندرا شیکھر نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو اسی منی لانڈرنگ کی رقم میں سے 5 کروڑ روپے سے زائد کے تحائف دیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو معلوم تھا کہ انہیں جو رقم یا تحائف سکیش چندرا شیکھر کی جانب سے دی گئی ہے اس سے متعلق کیس چل رہا ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکیش چندرا شیکھر نے اپنی قریبی ساتھی پنکی ایرانی کے ذریعے جیکولین فرنینڈس کو 5 کروڑ 71 لاکھ بھارتی روپے کے تحائف پیش کیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندرا شیکھر نے سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ کو تحائف میں گھر، قیمتی کار، برانڈڈ بیگ اور دیگر اشیا دیں۔اس سے قبل جیکولین فرنینڈس بھی اعتراف کرچکی ہیں کہ انھیں سکیش چندرا شیکھر نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا قرض، 52 لاکھ بھارتی روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ بھارتی روپے کی بلی تحفے میں دی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا نے بھارتی اداکارہ کے 7 کروڑ روپے کے اثاثوں کے حوالے سے بھی ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More