پیسے ساتھ لائی تھیں ۔۔ اسلام قبول کرنے والی 86 سالہ فاطمہ نے نوجوان سے شادی کے وقت حق مہر بھی لکھوایا، ساتھ ہی کون سی فرمائش پوری ہوئی؟

ہماری ویب  |  Aug 18, 2022

غیر ملکی لڑکیاں تو پاکستانیوں کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آئی ہیں، اور یہاں آ کر شادی بھی کی لیکن 83 سالہ خاتون جب یہاں آئیں تو کافی مشہور ہو گئیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ سال 86 سالہ پالش خاتون باربرہ اور حافظ آباد کے 29 سالہ ندیم کی شادی کی دھوم تھی، لیکن دلچسپ بات یہ بھی تھی کہ دونوں اس رشتے سے خوش تھے اور خوش ہوں بھی کیوں نا دونوں کے درمیان محبت بھی خوب ہے۔

پالینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون سوشل میڈیا پر حافظ ندیم سے دوستی کر بیٹھی تھیں۔ ندیم فیس بک پر باربرہ سے بات چیت کرتا اور اپنے جذبات کا اظہار کرتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ خاتون ندیم کی خاطر پاکستان آ گئیں اور ندیم سے روایتی طور طریقے سے شادی کر لی۔

حافظ آباد کے ندیم کا اسپئیر پارٹس کا کاروبار ہے، ندیم اپنے کاروبار سے بے حد خوش ہیں۔ اس جوڑے کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ دونوں کو انگریزی زبان نہیں آتی بلکہ دونوں گوگل پر پالش اور اردو زبان کو ٹرانسلیٹ کر کے بات کرتے ہیں۔ حافظ ندیم کی شادی پہلے سے طے شدہ تھی، جبکہ لڑکی ندیم کی رشتہ دار تھی لیکن شادی سے محض تین دن پہلے ندیم نے اس لڑکی سے شادی سے انکار کر دیا اور پولش خاتون سے شادی کا فیصلہ کیا۔

باربرہ جب پاکستان آئیں تو لیکن سب سے پہلے حافظ آباد آتے ہی اپنے لیے ایک گدا، کمبل اور 2 آرام دہ تکیوں کی فرمائش کر دی، جسے پورا بھی کیا گیا اور ساتھ ہی اس سب میں باربرہ یعنی فاطمہ کی خواہش کو بھی پورا کیا گیا۔ کمبل، تکیے اور گدا خاص طور پر لینے کی وجہ دراصل یہ ہے کہ فاطمہ کا وزن زیادہ ہے، جس کی وجہ سے انہیں پریشانی ہو سکتی ہے، یہی وجہ تھی کہ فاطمہ نے پاکستان پہنچتے ہی اپنے لیے یہ فرمائش کر دی۔

فاطمہ کے شادی کے اس خاص دن کے موقع پر گہرے رنگ کا شادی کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا، ہاتھوں میں مہندی لگائے فاطمہ نے اپنے ایک ہاتھ سے شوہر کا ہاتھ تھاما ہوا تھا جبکہ دوسرے ہاتھ میں پرس تھاما ہوا تھا۔ فاطمہ کو اسلامی طور طریقے کے مطابق حق مہر بھی دیا گیا، حق مہر کتنا دیا گیا یہ تو معلوم نہ ہو سکا البتہ حافظ آباد کے ندیم نے اپنی دلہن کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

ندیم کہتے ہیں کہ مجھے میری اہلیہ کا چہرہ بہت خوبصورت لگتا ہے جبکہ بال اور نین نقش بھی قابل تعریف ہیں۔ ندیم کو اہلیہ کے گورے ہاتھ بھی پسند ہیں۔ جبکہ اہلیہ باربرہ نے نکاح کے بعد اپنا نام تبدیل کر کے فاطمہ رکھ لیا ہے۔

شادی کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں رشتہ دار اور محلے داروں نے شرکت بھی کی اور جوڑے کو نئی زندگی کی خوب مبارک باد بھی دی۔

حافظ ندیم اہلیہ سے بے حد پیار کرتے ہیں، ان کی دعا ہے کہ فاطمہ کو میری عمر لگ جائے۔ حافظ ندیم اور فاطمہ اپنے رشتے سے بے حد خوش ہیں۔

دوسری جانب حافظ ندیم سے متعلق یہ بھی کہا جا رہا تھا کہ وہ ویزا لینے کے چکر میں پولش خاتون سے شادی کر رہے ہیں، مگر خود ان کے بیان نے اس بات کی نفی کی کہ وہ ویزا نہیں لے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرا آٹو پارٹس کاروبار اچھا چل رہا ہے، اور میں خوش ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More