خانہ کعبہ کے اندر نفل پڑھی ۔۔ وہ پہلا خوش قسمت عام پاکستانی، جسے اللہ نے اپنے گھر بلا کر عبادت کا شرف دیا

ہماری ویب  |  Aug 18, 2022

سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کا فیس بُک گروپ Soul Brothers Pakistan سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، لیکن اس سب میں پاکستانی اپنے ان جذبات اور احساسات کا بھی اظہار کر رہے ہیں جو ان کے دلوں کے قریب ہوتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی کی تصاویر اپلوڈ کی گئی تھی ساتھ ہی اس کی کہانی کو بھی شئیر کیا گیا تھا، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

سوشل میڈیا صارف حسن انصاری نے اس گروپ میں ایک پوسٹ کیا تھا جس میں اس نوجوان نے خانہ کعبہ میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی کے بارے میں بتایا۔

قیصر جکھڑ نامی نوجوان جو کہ پاکستان کا رہائشی ہے اور سعودی عرب کے شہر مکہ میں ایک سعودی بادشاہت میں ملازمت کر رہا ہے، پوسٹ میں لکھا گیا کہ نوجوان کو کچھ سال پہلے خانہ کعبہ کے اندر جانے کا موقع ملا۔

خوش نصیب قیصر کو نہ صرف اندر جانے کا موقع ملا بلکہ نوجوان نے اندر نفل بھی ادا کیے۔ اس پر خود قیصر جکھڑ نے پوسٹ کرنے پر صارف کا شکریہ بھی ادا کیا اور اللہ سے بھی اچھے کی دعا کی۔

صرف یہی نہیں نوجوان قیصر جکھڑ کو غلاف کعبہ سینے کا موقع بھی ملا، یہ لمحات بہت کم آتے ہیں جب پاکستانی دنیا بھر میں کچھ ایسا کر جاتے ہیں جو کہ دنیا بھر کے لوگ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس خوش قسمت نوجوان نے کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More