جیل کی سلاخوں نے مذہبی بنا دیا ۔۔ 25 سال سے جھوٹے الزام کی سزا بھگتنے والا نوجوان، جو بے گناہی ثابت کرتے تھک گیا، دیکھیے

ہماری ویب  |  Sep 18, 2022

دنیا میں ایسی کئی معلومات ہی جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں، لیکن کچھ اس حد تک حیرت انگیز ہوتی ہیں، کہ افسردہ بھی کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے نوجوان کے بارے میں بتائیں گے جس کی زندگی ایک جھوٹے الزام نے برباد کر دی۔

امریکہ میں بسنے والا عدنان سید 1999 سے پہلے تک ایک خوشگوار زندگی گزار رہا تھا، تاہم اسی سال پیش آنے والے حادثے نے زندگی کا رخ ہی تبدیل کر دیا۔

عدنان سید امریکی ریاست میری لینڈ کے ہائی اسکول میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ پڑھے والا عدنان ان دنوں 17 سال کا تھا، جبکہ نوجوانی کے دور میں چونکہ امریکی سماج میں نوجوان لڑکے لڑکیوں میں گرل فرینڈ بوائے فرینڈ کا رواج عام ہی ہوتا ہے۔

تاہم اس سب میں اچانک عدنان کی گرل فرینڈ ہے من لی جو کہ چینی نژاد، تھی، کہ لاش میری لینڈ کے ایک کچے کے علاقے سے ملی، جس نے سب کی توجہ حاصل کی۔

کیس کے شروعات سے ہی شکوک و شبہات کا نزلہ عدنان پر گرا، اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے الزام میں عدنان گزشتہ 25 سال سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے تھے، نوجوان میں دکھائی دینے والا عدنان اب 41 سال کا ایک مرد بن چکا ہے۔

جوانی کا چہرے پر اب پکا پن صاف طور پر دکھائی دے رہا تھا، معاشرے کے لیے ایک سوال بھی چھوڑے جا رہا تھا، کہ مجھے میری جوانی کون لوٹائے گا؟ جو وقت میرا برباد ہوا، اسے کون لوٹائے گا؟

تاہم اس سب صورتحال میں گزشتہ 5 سالوں میں ہونے والی تحقیق میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ عدنان کے ساتھ ساتھ مزید دو افراد قتل میں ملوث تھے، کیس میں اہم ثبوت یہ بھی ہے کہ قتل کے وقت عدنان کا ڈی این اے ٹیسٹ منفی آیا تھا یعنی ڈی این اے کے شواہد نہیں ملے تھے، تاہم کسی اور شخص کے موجود تھے۔

اگرچہ عدنان کئی سال تک اپنی بے گناہی ثابت کرتا رہا مگر کسی کو یقین نہ آیا، پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ریاست کو اس کیس میں کنوکشن پر عدم اعتماد ہے۔

گزشتہ 25 سال گنوانے کے بعد اب بھی اگرچہ عدنان جیل میں ہی ہے تاہم اسے اطمینان ضرور ہو رہا ہے کہ میری بے گناہی ثابت ہوتی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More