مسلمان ہوکر ہندوؤں کی طرح شادی کرلی ۔۔ پہلے سے شادی شدہ مسلمان جوڑے نے بھارت جا کر ہندو روایت کے مطابق شادی کیوں کی؟ وجہ آپ کو ہلا دے گی

ہماری ویب  |  Sep 20, 2022

بھارت کی سیر کے لیے آنے والے ایک مسلمان امریکی جوڑے نے ہفتے کے روز بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور میں ہندو روایات کے مطابق شادی کرلی۔ جوڑے کا 18 سال قبل نکاح ہوا تھا اور ان کے نو بچے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی جونپور کے ترلوچن مہادیو مندر میں ہوئی۔ امریکی نژاد مسلمان جوڑا کیامہ دین خلیفہ اور کیشا خلیفہ بھارت سیر کو آئے تھے جب انہیں ہندوستان کی ثقافت اور روایات پسند آئیں تو پھر انہوں نے ہندو روایت کے مطابق شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

وارانسی کے گھاٹوں، ​​مندروں اور دیگر مذہبی مقامات کے دورے کے دوران یہ جوڑا ہندو ثقافت سے اتنا متاثر ہوا کہ انہوں نے ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کی۔

مندر کے پجاری روی شنکر گری کے مطابق میاں بیوی عمر 40 کی دہائی میں ہے اور وہ پہلے ہی مسلمان روایات کے مطابق شادی کر چکے ہیں۔ دولہا قیام الدین خلیفہ نے بتایا کہ وہ 9 بچوں کا باپ ہے۔ کیشا خلیفہ نے بتایا کہ ان کے دادا ہندوستانی نژاد ہندو تھے۔

جوڑے کے ساتھ آنے والے پنڈت گووند شاستری نے بتایا کہ شادی کی تمام رسومات ہندو رسم و رواج کے مطابق مکمل کی گئیں ہیں۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے مسلمان جوڑے کیامہ دین خلیفہ اور ان کی اہلیہ کیشا نے بھی ہندو رسومات کے مطابق آگ کو گواہ مانتے ہوئے ترلوچن مہادیو مندر میں سات چکر لگائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More