گھر گر گئے اور ۔۔ پاکستان اور تائیوان کے بعد آج میکسیکو میں شدید زلزلہ، دیکھیے ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Sep 21, 2022

پاکستان، جاپان اور تائیوان میں آئے زلزلے کو ایک دن بھی نہیں گزرا تھا، کہ میکسیکو میں آج صبح آنے والے زلزلے نے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

میکسیکو کے بندرگاہی شہر مانزنیلو میں آنے والے 7 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے نے پورے شہر کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔

شدید زلزلوں کے جھٹکوں سے اسپتال، رہائشی عمارتیں، مذہبی مقامات سمیت کئی عمارتیں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجن سے زائد زخمی بھی ہیں۔

زلزلے کا مرکز ساحلی علاقے سے 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جبکہ 10 ہزار افراد زلزلے کے باعث بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ امریکی موسمیاتی ادارے نے میکسیکو میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایسی کئی ویڈیوز میں ہونے والی تباہی کو دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ زلزلہ کس حد تک شدت کا تھا۔

گزشتہ سال کے مقابلے اس سال قدرتی آفات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس نے سب کو خوف میں تو مبتلا کر ہی دیا ہے ساتھ ہی خطرے کی گھنٹی بھی بجا دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More