اپنا نقصان کرلیا لیکن۔۔ مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے غیر مسلم معاشرے میں کیسے ایمانداری کی روشن مثال قائم کی؟

ہماری ویب  |  Sep 21, 2022

نئی دہلی: دنیا کے کئی ممالک میں مسلمانوں کو مشکوک نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے اور ان کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کی شکایات بھی عام ہیں لیکن دنیا کے کئی ممالک میں موجود مسلمان اپنے اعلیٰ کردار اور ایمانداری کی وجہ سے ناصرف مذہب بلکہ معاشرے کیلئے بھی اعلیٰ مثالیں قائم کررہے ہیں۔

حال ہی میں بھارت میں ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی ایسی روشن مثال قائم کی کہ لوگوں نے سوشل میڈیا پر تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

بھارت کے شہر دہلی میں ایک مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایئر پورٹ سے ایک مسافر کو گھر کے قریب چھوڑا لیکن کچھ دیر بعد ڈرائیور کو مسافر کا موبائل فون گاڑی میں پڑا مل گیا۔

امین الدین نامی ڈرائیور مسافر کے اپارٹمنٹ کے قریب کئی گھنٹے انتظار کرتا رہا کیونکہ مسافر ایک سوسائٹی کے قریب اترا تھا اور ڈرائیور کو اس کا درست پتا معلوم نہ ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

مسافر کو جب فون کی گمشدگی کا احساس ہوا تو اس نے دوسرے فون سے اپنے نمبر پر کال کی تو امین الدین نے اس کو بتایا کہ اس کا فون محفوظ ہے اور وہ اس کی سوسائٹی کے قریب ہے جہاں سے مسافر نے اس ڈرائیور سے فون لے لیا اور بدلے میں اس کو رقم کی پیشکش کی لیکن امین الدین نے وقت ضائع ہونے پر نقصان کے باوجود پیسے لینے سے انکار کردیا۔

مسافر ایک صحافی تھا اور اس نے واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بتایا تو صارفین نے تعریفوں کے پل باندھے دیئے اور دیکھتے ہی دیکھتے امین الدین بھارت میں سوشل میڈیا اسٹار بن گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More