ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر کو ہو گی

ہم نیوز  |  Sep 26, 2022

کوئٹہ: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے، عید میلاد النبیﷺ 9 اکتوبر کو ہو گی۔ اس بات کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کوئٹہ میں ہوا جس میں دیگر اراکین اور محکمہ موسمیات کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ ملک میں ربیع الاول 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا یکم ربیع الاول 28 ستمبر بروز بدھ ہوگی اور 12 ربیع الاول بروز اتوار بمطابق 9 اکتوبر کو ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More