روس نے سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا

ہم نیوز  |  Oct 02, 2022

نیویارک: روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خلاف پیش کی جانے والی مذمتی قرار داد کو ویٹو کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے خلاف پیش کی جانے والی اُس مذمتی قرار داد کو مسترد کر دیا جس میں یوکرینی علاقے الحاق کرنے کی مذمت کی گئی تھی۔

قرارداد میں یوکرین میں غیر قانونی ریفرنڈم کی مذمت اور ریاستوں سے سرحدی تبدیلیوں کو تسلیم نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ماسکو کے قریبی دوست چین اور بھارت نے بھی یوکرین میں کریملن کے تازہ ترین اقدامات کی مذمت کرنے والی قرارداد کے خلاف ووٹ دینے کے بجائے پرہیز کرنے کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں قرارداد پیش کی تھی جس میں رکن ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ یوکرین کی کسی بھی بدلی ہوئی حیثیت کو تسلیم نہ کریں اور روس کو اپنی فوجیں واپس بلانے کا پابند کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More