ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری فیصلہ کن میچ، انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 210 رنز کا ہدف دیدیا

ہم نیوز  |  Oct 02, 2022

لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی سات میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے جیت کے لیے پاکستان کو 210 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ہے۔

 

4️⃣ changes to our playing XI for the final match of the series 👇 | #UKSePK pic.twitter.com/Oj00qJrXhE

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 2, 2022

انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

بابر اعظم نے کوہلی کا بڑا ریکارڈ برابر کر دیا

وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے جب کہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اس موقع پر کہا ہے کہ انگلش ٹیم کو کم سے کم اسکور پر آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے، سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

ہم نیوز کے مطابق مہمان کرکٹ ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے چھ میچز ہو چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیتے ہیں۔

ایک سیریز میں سب سے زیادہ رنز،محمد رضوان کے نام ایک اور اعزاز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے ہیں جب کہ لاہور میں شیڈول تین میچز میں سے دو ہو چکے ہیں اور تیسرا آج کھیلا جارہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More