میں آپ کے خاندان کے خلاف ہوں۔۔ احتجاج کرنے والوں کے جواب میں جنید صفدر نے کیا جواب دیا؟ ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لئے

ہماری ویب  |  Oct 13, 2022

موجودہ سیاسی صورتحال میں آئے دن ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جس میں نواز شریف یا ان کے سیاسی حامیوں کو لندن میں سرعام احتجاج کا نشانہ بنایا جارہا ہو۔ لوگ اپنے احتجاج میں یہ بات بھول جاتے ہیں کہ ان کا جارحانہ انداز ہراسانی کے زمرے میں بھی شمار کیا جاسکتا ہے جس سے دوسرے ملک میں پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے۔ البتہ جنید صفدر نے اپنے خاندان کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو ایسا جواب دیا جس سے سوشل میڈیا صارفین کے دل بھی جیت لئے۔ ویڈیو دیکھیں

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید لندن میں موجود ہیں اور ایک شخص ان کے پاس آکر اپنا تعارف کرواتا ہے۔ جنید اسے کہتے ہیں میں نے آپ کو دیکھا ہوا ہے۔ وہ نوجوان کہتا ہے میں آپ کے خاندان کے خلاف ہوا۔ جنید صفدر اس نوجوان اور اس کے ساتھ آئے شخص کو کہتے ہیں کہ احتجاج کرنا آپ کا حق ہے۔ آپ تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے جس طرح چاہیں احتجاج کریں۔ آپ کو ہم سے کوئی شکایت نہیں ہوگی۔

جنید صفدر کا مہذب انداز

جنید صفدر کا رویہ دیکھ کر وہاں موجود تمام لوگ ہی متاثر ہوجاتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور جنید صفدر کے پرسکون اور شائستہ لب و لہجے کو صارفین خوب سراہ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More