جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف، جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیف بنانے کا فیصلہ

ہماری ویب  |  Nov 24, 2022

حکومت نے پاک فوج کے سب سے سینئر افسر لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر مشاورت کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مشیر قانون ملک شہادت اور وزیر صحت عبدالقادر پٹیل بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں شیری رحمان، عون چوہدری، چوہدری سالک حسین، امین الحق، شاہ زین بگٹی، مولانا اسعد محمود اور ریاض پیر زادہ بھی موجود تھے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More