میں قرآن پڑھتا ہوں، کیا مجھے داڑھی رکھنی چاہیے کیونکہ ۔۔ شاہ رخ خان اور ذاکر نائیک کے درمیان اسلام پر ہونے والی بحث، جو وائرل ہو گئی، دیکھئے

ہماری ویب  |  Nov 29, 2022

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، ہدایت کار کبیر خان اور اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان کیلئے داڑھی اور ٹوپی ضروری نہیں بلکہ ایمان مضبوط اور ان کے نظریات پختہ ہونا ضروری ہے جبکہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان کو باعمل مسلمان ہونا چاہیے۔

چند سال قبل ہونے والے مذاکرے کی وائرل ویڈیو میں اداکار شاہ خان کا کہنا تھا کہ میں باقاعدگی سے قرآن پڑھتا ہوں اور میرے نزدیک سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ ایک مسلمان کو اپنے اعمال سے ظاہر کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ میں اکثر نماز نہیں پڑھتا لیکن میرے نظریات پختہ ہیں اور میں اپنے دین پر مکمل طور پر کاربند ہوں۔

معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان کیلئے عملی مسلمان ہونے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہے، آپ مسلمان ہیں یا نہیں، یہ دو راستے ہیں تیسرا کوئی راستہ نہیں۔گو کہ یہ پروگرام چند سال قبل ہوا تھا لیکن ان دنوں ایک بار پھر اس پروگرام کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رض خان کے والدین پٹھان قبیلے سے تعلق رکھتے تھے، ان دادا جان محمد افغانستان کے رہنے والے پٹھان تھے۔ ان کے والد کا نام تاج محمد خان تھا ایک مجاہد آزادی تھے۔ ان کی والدہ لطیفہ فاطمہ جنرل شہاب الدین خان کی بیٹی تھیں۔ ان کے والد ہندوستان کی تقسیم سے پہلے پشاور کے قصہ خوانی بازار سے دہلی منتقل ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More