ماہرہ خان یا کوئیک سٹائل؟‘ سوشل میڈیا پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

اردو نیوز  |  Dec 01, 2022

ناروے کے ڈانس گروپ ’دی کوئیک سٹائل‘ نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان  کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو شیئر کر دی۔

دی کوئیک سٹائل نے منگل کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر رِیل اپلوڈ کی جس میں وہ زیب النسا بنگش کے گانے ’مورے سیاں‘ پر ماہرہ خان کے ساتھ ڈانس کر رہے ہیں۔

دی کوئیک سٹائل نے صارفین سے پوچھا کہ ’کون دلچسپ لگ رہا ہے؟ ماہرہ خان یا کوئیک سٹائل۔‘

دی کوئیک سٹائل ڈانس گروپ 2006 میں پاکستانی نژاد نارویجین بھائیوں سلیمان ملک، بلال ملک اور ان کے تھائی نژاد نارویجین دوست ناصر سری خان نے بنایا تھا۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

اس گروپ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں مختلف رنگ و نسل کے لوگ شامل ہیں جو گیتوں پر ڈانس کرتے ہیں۔

اس گروپ کے ذریعے مشرقی اور مغربی ثقافتوں کا حسین امتزاج پیدا ہوتا ہے جسے سوشل میڈیا پر عوام بہت پسند کرتی ہے۔

اس سے پہلے رواں سال جُون میں بھی دی کوئیک سٹائل کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کوک سٹوڈیو کے گانے ’کناں یاری‘ پر ناچ رہے تھے۔

@thequickstylee You want to see us live? #Oslo #dance #wedding ♬ Kana Yaari - Kaifi Khalil & Eva B & Wahab Bugti

دوسری جانب ماہرہ خان کی حالیہ دنوں میں بلاک بسٹر پاکستانی پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی جس نے دنیا بھر سے 200 کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔

ماہرہ خان کی ممکنہ طور پر نئی آنے والی فلم 'نیلوفر' ہوگی جس میں وہ فواد خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More