عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ سن کر ہم سب حیران رہ گئے: شہرام ترکئی

اردو نیوز  |  Dec 01, 2022

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے فیصلے کے بارے میں کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ یہ فیصلہ ان تک محدود رہے اور کسی کو پتا نہ چلے۔

صوبائی وزیر شہرام ترکئی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے فیصلے پر حیرت سے عمران کو دیکھتے رہے۔ 

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26 نومبر کے جلسے میں جو فیصلہ کیا اس بارے میں کسی کو علم نہیں تھا۔ یقیناً اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ ہمارے لیے غیر متوقع تھا۔‘ 

انہوں نے کہا کہ ’میری جو ویڈیو وائرل ہوئی میں نے اسے دیکھ کر بہت انجوائے کیا، ہم سرپرائز ضرور ہوئے اور جب عمران خان نے اپنا فیصلہ سنایا تو شیخ رشید نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا جس کو سن کر ہم سب حیران ہو گئے۔‘

’عمران خان نے اپنے فیصلے سے متعلق صرف چند قائدین سے مشورہ کیا تھا۔ ہمارے لیڈر ہیں ان کا ہر حکم سر آنکھوں پر ہے، جب کہیں گے استعفیٰ دیں گے، یہ وزارت اور عہدہ عمران خان کی امانت ہے۔‘ 

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفی دینے کا حتمی فیصلہ بھی عمران خان کریں گے۔ 

’اپوزیشن پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے کہ ان کو پتہ ہے اگر اسمبلی تحلیل ہوگئی تو انتخابات میں پی ٹی آئی نے کلین سویپ کرنا ہے۔ وہ ایڑی چوٹی کا زور لگالیں اب کچھ نہیں ہوسکتا۔‘ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More