مسلمان نہیں لیکن اسلام کے بتائے راستے پر چلنے والے رونالڈو غربت سے لڑتے لڑتے امیر کیسے بنے، دلچسپ کہانی

ہماری ویب  |  Dec 02, 2022

پرتگال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کےکلب النصر کے ساتھ معاہدے کیلئے رضامندی کے بعد دنیا کے سب سے مہنگے کھلاڑی بننے جارہے ہیں، فٹ بال کے مقبول ترین کھلاڑی نے بچپن غریبی میں گزارا اور آج بھی اپنے ماضی کو یاد کرکے غمزدہ ہوجاتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کا تعلق ایک غریب اور متوسط گھرانے سے تھا، انہوں نے بتایا کہ میں نے بچپن میں اپنے والد سے کہا تھا کہ بہت جلد ہم امیر ہوجائینگے اور ہمارا بڑا سا گھر ہوگا تو میرے والدنے ہنستے ہوئے کہا تھا کہ بیٹا یہ ناممکن ہے۔ میں نے دن رات محنت کی اور آج میرے پاس وہ سب ہے جو میں نے اپنے باپ سے کہا تھا لیکن یہ دیکھنے کیلئے وہ اس دنیا میں نہیں۔

اسی طرح ایک بار انہوں نے بتایا تھا کہ ایک دن میرے بیٹے نے مجھ سے آئی فون کی فرمائش کی لیکن میں نے اسے منع کردیا۔ میں اپنے بچے کو بتانا چاہتا تھا کہ چیزوں کو حاصل کرنے کیلئے محنت کرنی پڑتی ہے۔ تربیت وہ بہترین تحفہ ہے جو ہم اپنے بچوں کو دے سکتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کو اپنے کھیل کے علاوہ انسان دوستی کی وجہ سے بہت زیادہ شہرت حاصل ہے، حال ہی میں پوری دنیا کو متاثر کرنے والے کورونا وائرس کے دوران انہوں نے اپنے ہوٹل متاثرین کیلئے بلامعاوضہ وقف کردیئے تھے۔

کرسٹیانو رونالڈو دور حاضر کے دیگر مغربی کھلاڑیوں کی طرح شراب بالکل بھی نہیں پیتے بلکہ کچھ عرصہ قبل ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے میز سے کولڈ ڈرنک کی بوتل بھی ہٹادی تھی ۔رونالڈو اپنے جسم پر ٹیٹو نہیں بنواتے کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ میں ہسپتالوں میں مریضوں کو خون عطیہ کرتا ہوں۔

رونالڈو پوری دنیا میں سب سے زیادہ خیرات دینے والے کھلاڑی ہیں اور اب اگر وہ سعودی کلب النصر جاتے ہیں تو انہیں پاکستانی روپوں کے اعتبار سے تقریباً سالانہ 46 ارب 20 کروڑ روپے ملیں گے جو اب تک کسی بھی کھلاڑی کو ملنے والی سب سے زیادہ رقم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More