پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ملتان میں جاری ہے جس میں ڈیبیو کرنے والے مسٹری سپنر ابرار احمد نے انگلش بلے بازوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔اب سے کچھ دیر پہلے انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنا لیے ہیں۔جمعے کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ابرار احمد نے آج ٹیسٹ ڈیبیو میں پہلے اوور کی پانچویں بال پر وکٹ حاصل کر لی۔ زیک کرولی کی جگہ اولی پوپ بیٹنگ کرنے آئے۔انہوں نے بین ڈکٹ کے ساتھ مل کر سکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش کی جس میں وہ کسی حد تک کامیاب بھی رہے، تاہم صورت حال اس وقت بدل گئی جب 63 رنز پر ابرار احمد نے بین ڈکٹ کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی۔اس کے بعد آنے والے دو بلے باز بھی ابرار احمد کا شکار ہوئے۔کھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے 180 رنز پر اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز جارحانہ انداز میں کیا لیکن 228 پر ابرار نے بین سٹوکس کو 30 رنز پر کلین بولڈ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی۔231 کے مجموعی سکور پرابرار نے ول جیکس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے 7 ویں وکٹ اپنے نام کی۔
انگلینڈ کی آٹھویں وکٹ 245 رنز پر گری جب اولی روبنسن رنز بنانے کے بعد
اس سے پہلے ٹاس کے بعد گفتگو میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فہیم اشرف اور ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے 74 رنز سے جیت لیا تھا۔ملتان میں آج شروع ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ 13 دسمبر تک چلے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں دسمبر سے شروع ہو گا۔