محمد سراج  پہلے نمبر پر آنے والے چھٹے بھارتی بالر ۔۔ پہلے پانچ کون؟

ہماری ویب  |  Jan 27, 2023

بھارتی فاسٹ بالر محمد سراج نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرکے آئی سی سی رینکنگ میں پہلے نمبر پر قبضہ جماچکے ہیں، سراج بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں نمبر ون پوزیشن سنبھالنے والے چھٹے اور پہلے مسلمان بالر ہیں۔

بھارت نے 25 جون 1932 میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل کر چھٹی ٹیسٹ ٹیم کا مقام حاصل کیا اور آپ کو یہ جان کر شدید حیرت ہوگی کہ آج دنیا کی سب سے مضبوط سمجھی جانے والی بھارتی ٹیم نے اپنی پہلی فتح کیلئے تقریباً 20 سال انتظار کیا۔

1932 سے میدان میں آنے والی بھارتی ٹیم فتوحات کیلئے ترستی رہی لیکن 40 سال جی ہاں چالیس سال تک بھارتی ٹیم کو سسک سسک کر صرف چند ایک فتوحات نصیب ہوسکیں ۔1970 کی دہائی میں سنیل گواسکر، گنڈاپا وشواناتھ اور کپیل دیو جیسے کھلاڑیوں کی آمد کے بعد بھارتی ٹیم کو جیت کا راستہ نظر آیا۔

آگے بڑھنے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کے پانچ بڑے ٹورنامنٹ جیت چکی ہے، دو مرتبہ کرکٹ ورلڈ کپ، ایک بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی دو مرتبہ بھارت جاچکی ہے۔

بھارتی ٹیم کی فتوحات ہمیشہ بلے بازوں کی مرہون منت رہی ہے اور دنیا کے سب سے کامیاب بلے باز سچن ٹنڈولکر کا تعلق بھی بھارت سے ہی ہے لیکن جہاں تک بھارتی بالرز کے نمبر ون پوزیشن پر آنے کا سوال ہے تو تقریباً 90 سال سے کرکٹ کھیلنے والے بھارت کے صرف 6 گیند بازی پہلی پوزیشن پر آسکے ہیں جن میں حالیہ نمبر ون محمد سراج کے علاوہ کپل دیو، منیندر سنگھ، انیل کمبلے، رویندرا جدیجا اور جسپریت بمراہ شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More