انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Jan 28, 2023

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس جنرل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے کہا کہ سائنس جنرل گروپ کے امتحانات میں 7ہزار 922امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 7ہزار 759امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان امتحانات میں 3589 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 1909 پانچ پر چوں میں، 1106چار پرچوں میں، 611 تین پرچوں میں 306دو پرچوں میں اور 149امیدوار ایک پرچے میں کامیاب قرار پائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More