وہ شخصیات جو سِول اعزاز پانے پر تنقید کی زَد میں ہیں

اردو نیوز  |  Mar 24, 2023

گزشتہ روز یومِ پاکستان کے موقعے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو ایوان صدر میں سرکاری اعزازات سے نوازا گیا تو جہاں بہت سے افراد کو سراہا گیا وہیں سوشل میڈیا پر چند شخصیات پر تنقید کا سلسلہ بھی شروع ہو گا۔ 

جمعرات کو ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں 10 مختلف کیٹگریز میں سِول اعزازات تقسیم کیے گئے جن میں نشانِ امتیاز، تمغۂ امتیاز، ہلالِ امتیاز، ہلالِ قائداعظم، ستارۂ شجاعت، ستارۂ امتیاز، صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، تمغۂ شجاعت اور تمغہ خدمت شامل ہیں۔ 

آئی جی اسلام آباد پولیس اکبر ناصر خانسوشل میڈیا پر جن ناموں زیادہ تنقید ہو رہی ہے ان میں تمغۂ شجاعت حاصل کرنے والے آئی جی پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان اور ڈی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ بھی شامل ہیں۔ 

ان دونوں افسران کو تمغے ملنے پر زیادہ تر تنقید تحریک انصاف کے حامی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے کی جا رہی ہے۔  

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حال ہی میں آئی جی اسلام آباد پر الزام عائد کیا تھا وہ ان کے قتل کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ 

اکبر ناصر خان کی ایوارڈ وصول کرنے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ہوئے امداد علی سومرو نے لکھا کہ ’جن پر عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا، انہی پولیس افسروں خاص طور پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کو صدرِ مملکت عارف علوی نے تمغہ شجاعت سے نوازا ہے۔‘ 

جن پر عمران خان نے اپنے قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا انہی پولیس افسروں خاص طور پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کو صدر مملکت عارف علوی نے تمغہ شجاعت سے نوازا ہے ۔۔۔اب عمران خان صاحب کو کسی نئی سازش کا انکشاف کرنا ہوگا ۔۔ pic.twitter.com/NFnhu3lznD

— Imdad Ali Soomro (@imdad_soomro) March 23, 2023

 

ایک ٹوئٹر صارف عبدالجبار نے لکھا ’مقدموں پر تمغہ شجاعت، صدر عارف علوی بھی کمال ہیں، عمران خان پر درجن سے زائد مقدمات درج کرنے والے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کو تمغہ شجاعت عطا کیا۔‘ 

"مقدموں پرتمغہ شجاعت"صدر عارف علوی بھی کمال ہیں ، عمران خان پردرجن سے زائد مقدمات درج کرنے والے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کو تمغہ شجاعت عطا کیا pic.twitter.com/71m7R5cAT2

— Abdul Jabbar (@abduljabbarisb) March 23, 2023

 

سہیل ظفر چٹھہفوزیہ صدیقی نے تمغۂ شجاعت حاصل کرنے والے ایک اور افسر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ یہ جس خوشی میں اس کو تمغۂ امتیاز دیا گیا ہے، اس کی تفصیل تو ضرور جان لو پاکستانیو۔ سہیل ظفر چٹھہ بدنام زمانہ اِنکاؤنٹر سپیشلسٹ پولیس افسر حمزہ شہباز کے کلاس فیلو بتائے جاتے ہیں۔‘ 

یہ جس خوشی میں اس کو تمغہ امتیاز دیا گیا ہے اس کی تفصیل تو ضرور جان لو پاکستانیو۔سہیل ظفر چٹھہ بدنام زمانہ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پولیس افسرحمزہ شہباز کےکلاس فیلو بتائےجاتے ہیںاینٹی کرپشنDG اس لئےلگائےگئےکہPTIرہنماؤں کو ہراساں کریںتاکہ وفاداریاں تبدیل ہوسکیںصرف ڈیڑھ ماہ میںPTIاور… pic.twitter.com/cxvpnOsB6e

— Fauzia Siddiqui (@fozisidd) March 23, 2023 

دوسری جانب کچھ صارفین ان کی تعریف بھی کرتے دکھائی دیے۔ محمد حسنین نسیم نے لکھا کہ ’ ڈاکٹر اکبر ناصر خان اور ڈی آئی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو دوران سروس عوام کے جان و مال اور ملکی سلامتی کے لیے اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں جناب صدر پاکستان نے تمغہ شجاعت سے نوازا جو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کیلئے ایک فخر کی علامت ہے۔‘

یوم پاکستان کے موقع پر آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں اور ڈی آئی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کو دوران سروس عوام کے جان و مال اور ملکی سلامتی کیلئے اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں جناب صدر پاکستان نے تمغہ شجاعت(سول اعزاز برائے شجاعت )سے نوازا۔جو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کیلئے ایک…

— Muhammad Hussain Naseem (@Hussainnaseem21) March 23, 2023

عامر کوہی نامی ٓصارف نے الزام عائد کرتے ہوئے لکھا ’نت نئے اور امتیازی طریقوں سے کرپشن کرنے اور پی ٹی آئی کارکنوں پر شیل مارنے کے صلے میں سہیل ظفر چٹھہ کو بھی تمغۂ شجاعت سے نوازا گیا ہے۔‘ 

نت نئے اور امتیازی طریقوں سے کرپشن کرنے اور پی ٹی آئی کارکنوں پر شیل مارنے کے صلے میں سہیل ظفر چٹھہ کو بھی تمغہ شجاعت سے نوازا گیا ہے۔۔@TeamTOIK__#الیکشن_کراو_بادشاہت_مکاو pic.twitter.com/LyIimsWUvn

— Engr Amir Kohee (@EKohee1) March 23, 2023

 

بہروز سبزواریاداکار بہروز سبزواری کو ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔ ان کا نام سامنے آںے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی موجودہ حکومت اور وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف کی گئی گفتگوؤں کا حوالہ دیا جانے لگا۔ 

عامر ایچ قریشی نے لکھا ’چور چور کی گردان کرنے والے بہروز سبزواری نے گردن آگے کر کے میڈل وصول کر لیا۔‘ 

پی ٹی آئی کا چیئرمین ہو یا خاص و عام سپورٹرز, ان سب کی قدر مشترک بیغیرتی اور منافقت جیسی صفات ہیں-چور چور کی گردان کرنے والے بہروز سبزواری نے گردن آگے کرکے میڈل وصول کر لیا-رتی برابر بھی غیرت, شرم اور حیاء ہوتی تو "چور" حکومت سے میڈل لینے سے انکار کر دیتا- pic.twitter.com/WE1STdhtAf

— Amir H. Qureshi (@AmirHQureshi) March 23, 2023

 

سکورپیئس نامی ٹویپ نے طنز کرتے ہوئے لکھا ’ بہروز سبزواری بہت غیرت مند اور بااصول شخص ہیں۔ انہوں نے چوروں سے یہ ایوارڈ غلطی سے لے لیا ہے، وہ گھر جاتے ہی اسے واپس بھجوا دیں گے۔‘ 

بہروز سبزواری بہت غیرت مند اور با اصول شخص ہیں۔انھوں نے چوروں سے یہ ایوارڈ غلطی سے لے لیا ہے، وہ گھر جاتے ہی اسے واپس بھجوا دیں گے https://t.co/u31zuakUNG

— Scorpius (@Zinia49) March 23, 2023

 

صحافی جاوید چوہدریایک صارف وقاص امجد نے سوال اٹھایا کہ صحافی ’جاوید چوہدری کو کن خدمات پر تمغے سے نوازا جا رہا ہے؟‘ 

ان کا ٹویٹ شیئر کر کے منصور احمد قریشی نے لکھا ’ صدر صاحب تو آپ کے ہیں جنہوں نے جاوید چوہدری صاحب کو تمغہ دیا ہے ۔ اُن سے پوچھیں۔‘ 

صدر صاحب تو آپکے ہیں جنہوں نے جاوید چوہدری صاحب کو تمغہ دیا ہے ۔ اُن سے پوچھیں https://t.co/J0WI5nOrUF

— Mansoor Ahmed Qureshi (@MansurQr) March 23, 2023

 

وسیم ملک نے لکھا ’ اگر جاوید چوہدری کو صحافتی خِدمات پر صدارتی ایوارڈ دیا جا سکتا ہے تو اُستاد چاہت علی خان کو موسیقی کے میدان میں ان کی خِدمات کے صِلے سے کیوں محروم رکھا گیا ہے۔‘ 

اگر جاوید چوہدری کو صحافتی خِدمات پر صدارتی ایوارڈ دیا جا سکتا ہے تو اُستاد چاہت علی خان کو موسیقی کے میدان میں ان کی خِدمات کے صِلے سے کیوں محروم رکھا گیا ہے۔لمحۂ فِکریہ ! pic.twitter.com/r3WTSgk5A8

— Waseem Malik (@waseemalik65) March 23, 2023 

کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ وہ بھی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہیں۔ 

کامران ٹیسوری کا تعلق ایم کیو ایم پاکستان ہے۔ کچھ عرصہ قبل جب انہیں گورنر سندھ مقرر کیا گیا تھا، اس وقت بھی ان پر کافی تنقید کی گئی تھی۔ 

صحافی فیض اللہ خان نے کامران ٹیسوری کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی اعلیٰ قومی اعزاز سے نوازا گیا، بہت مبارک ہو مگر کوئی جانتا ہے کہ انہیں آخر کس کارکردگی کی بنیاد پہ یہ اعزاز ملا ؟ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو بھی اعلی قومی اعزاز سے نوازا گیا بہت مبارک ہو مگر کوئی جانتا ہے کہ انہیں آخر کس کارکردگی کی بنیاد پہ یہ اعزاز ملا ؟ کیونکہ ان پہ تو سرکاری و غیر سرکاری اراضی پہ قبضوں کے الزامات بھی رہے بھائی کا آخری بڑا کارنامہ متحدہ کا انضمام تھا pic.twitter.com/umHe1GJHQV

— Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) March 23, 2023

 

ایک صارف شفقت چوہدری نے لکھا ’ صدارتی تمغہ امتیاز آج پھر مذاق بن کر رہ گیا جب یہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری جیسے بندے کو دیا گیا۔‘ 

صدارتی تمغہ امتیاز آج پھر مذاق بن کر رہ گیا جب یہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری جیسے بندے کو دیا گیااس تمغہ کے پیچھے وہی لوگ ہیں جنہوں نے مہوش حیات کو یہ ایوارڈ دلوایا تھا

— Shafqat Ch (@shafqatmm1) March 23, 2023

 

جہاں اعزازات حاصل کرنے والے کئی افراد پر تنقید کی جا رہی ہے وہیں کچھ شخصیات کے بارے صارفین کا خیال ہے کہ وہ اعزاز کے حقیقی مستحق تھے۔ 

ڈاکٹر سعید اخترکڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ ڈاکٹر سعید اختر کو شعبہ طب میں خدمات پر ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا تو سوشل میڈیا پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو صارفین یاد کرنے لگے۔ 

عثمان چوہان نے لکھا ’ ستارۂ امتیاز ڈاکٹر سعید اختر، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس شخص کے خلاف از خود نوٹس لیا تھا۔‘ 

ستارہ امتیاز ڈاکٹر سعید اخترسابق چیف جسٹس ثاقب نثار نےاس شخص کیخلاف از خود نوٹس لیا تھاڈاکٹرسعید اختر ،کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ پی کے ایل آئی کے روح رواںآج کی سب سے بہترین حقدار شخصیت ہے pic.twitter.com/6ct0v4fFND

— Usman Chohan (@UsmanCh7575) March 23, 2023

 

ایک ٹویپ امتیاز نے لکھا ’ ڈاکٹر سعید اختر پورے قد سے عزت و وقار سے کھڑا ہے لیکن ثاقب نثار تاریخ کے اندھے کنویں میں پڑا ہے۔‘ 

ڈاکٹر سعید اختر پورے قد سے عزت و وقار سے کھڑا ہے لیکن ثاقب نثار تاریخ کے اندھے کنویں میں پڑا ہےمتکبر لوگوں کو ان کی زندگی میں ہی اللہ نشان عبرت بناتا ہے

— Imtiaz (@Imtiaz76850774) March 23, 2023

 

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More