عمران خان نے دوبارہ سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا

ہم نیوز  |  Apr 01, 2023

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 90 روز میں انتخابات نہ ہوئےتو آئین نام کی کوئی چیز نہیں رہے گی، ایسا ہوا تو ہم سڑکوں پر ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عارف علوی اب اسٹیبلشمنٹ اور ہمارے درمیان کوئی کردار ادا نہیں کر رہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ محسن رضا نقوی، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور جرائم پیشہ افراد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں میرے گھر چھاپہ مارنے کا کوئی جواز نہیں تھا۔نگران حکومت کو نیوٹرل کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا جو وہ نہیں کر رہے۔

سابق وزیراعظم نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی اور پرویز الہٰی کو الیکشن نہ کروائے جانے کی صورت میں دیگر جماعتوں سے رابطے بحال کرنے کا ٹاسک دیدیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More