سچن ٹنڈولکر نے مجھے 14 چوکے مارے پھر ۔۔ دیکھیں ثقلین مشتاق نے آخری لمحات میں کیسے اپنی جادوئی باؤلنگ سے بھارت سے ہارا ہوا میچ پاکستان کو جتوایا تھا؟

ہماری ویب  |  May 30, 2023

میں نے ثقلین کو دھوکے سےآؤٹ کیا۔ یہ الفاظ ہیں ملک کے مشہور سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق کے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ماضی کا ایک واقعہ سنایا۔ جس سے ایک وقت میں پورا بھارت رو گیا تھا۔

ماجرا دارصل کچھ یوں ہے کہ 1999 میں بھارت کے شہر چنئی میں پاک بھارت سیریز چل رہی تھی۔ اور آخری میچ تھا جو پاکستان ہارنے والا تھا۔ کیونکہ اس وقت انڈیا کی میچ پر گرفت خوب مضبوط تھی۔ یہی نہیں ان کی جادوئی گیند بازی سے سچن ٹنڈولکر گھبرا نہیں رہے تھے یہی وجہ ہے کہ انہیں13 سے 14 چوکے دے مارے۔

اب ثقلین مشتاق کہتے ہیں کہ میں نے اس میچ میں پچھلے 7 اورز میں کوئی ڈوسرا گیند نہیں کروائی تھی تو ٹنڈولکر کو لگا کہ اس سے شاید یہ گیند ہو نہیں پا رہی ابھی۔ اس کے بعد مجھے لگا کہ یہ صحیح وقت ہے تو میں نے ڈوسرا پھینک دیا پھر کیا تھا سچن نے غلط شاٹ مارا اور آؤٹ ہو گیا۔ اس وقت گراؤنڈمیں بھارتی شائقین کو تو جیسے سانپ سونگ گیا۔

مزید یہ کہ سچن کے آؤٹ ہوتے ہی بھارت کی بیٹنگ لائن ہوا میں اڑتی دیکھائی دی۔ اس کے علاوہ آج جو میرا کرکٹ سے دور ہو جانے کے بعد بھی اتنا نامی ہے، دنیا عزت کرتی ہے تو اس کا سارا کریڈٹ میرے استاد جناب احمد حسن صاحب کو جاتا ہے۔ کیونکہ جب میں بڑے بھائیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے جاتا تھا۔

تو انہوں نے مجھ میں شوق اور ٹیلنٹ دیکھا تو مجھے ہمت حوصلہ دیا۔ یہی نہیں پھر ہر روز پوچھتے تھے کہ آج کتنی وکٹس لیں اور کس بڑے کھلاڑی کو کیسے کیسے آؤٹ کیا ۔ بس وہاں سے میرا ذہن بن گیا کہ گراؤنڈ جب بھی اتروں، سامنے والی ٹیم کی سب وکٹیں چند ہی اوورز میں لے لوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More