سمندری طوفان بائے پر جوائے ۔۔ پاکستان کو کتنا خطرہ؟ الرٹ جاری

ہماری ویب  |  Jun 06, 2023

بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے طوفان کا خدشہ پیدا ہوگیا، سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی اور گجرات کو ممکنہ خطرات پر الرٹ جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ کراچی سے تقریباً 1550 کلو میٹر دور ہے اور آج شام تک سسٹم کے ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے، یہ طوفان شمال مغرب کی سمت بڑھے گا۔

محکمۂ موسمیات نے بحیرۂ عرب میں ممکنہ طوفان کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا تاہم پاکستان کا کوئی بھی ساحلی علاقہ کسی خطرے کی زد میں نہیں ہے اور سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 18 سے 24 گھنٹوں میں ڈپریشن ٹروپیکل سائیکلون میں تبدیل ہو سکتا ہے،بحیرۂ عرب میں ہونے والی اس سرگرمی کی پیش رفت سے متعلق وقتاً فوقتاً آگاہی دی جائے گی۔

موسمیاتی تجزیہ کارجواد میمن کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بائے پر جوائے بننے کا امکان ہے۔اس طوفان سے سندھ، بلوچستان کی ساحلی پٹی، عمران اور گجرات کو ممکنہ خطرہ ہے۔

سائیکلون کا نام بنگلا دیش کے تجویز کردہ الفاظ پر ’بائے پر جوائے‘ رکھا گیا ہے، ’بائے پر جوائے‘ کا مطلب تباہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More