بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اداکاری کے ساتھ ساتھ ایک اور بھی دلچسپ اور زبردست ٹیلنٹ کے مالک ہیں اور اس ٹیلنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سلمان خان کوپنسل سے انسانی شکلیں بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔سلمان خان پورٹریٹ کو مکمل کرنے کیلئے کبھی پنسل تو کبھی اپنے ہاتھوں اور انگلیوں کا بھی استعمال کرتے ہیں۔
سلمان خان کے اس چھپے ٹیلنٹ کو جان کر کہیں ان کے مداح حیران ہورہے ہیں تو کہیں انہیں سراہا بھی جارہا ہے۔
سلمان خان نے اداکاری کا آغاز 1988 میں فلم بیوی ہو تو ایسی سے کیاتاہم ان کو اپنی پہلی کامیابی1989 میں فلم میں نے پیار کیا سے ملی جس پر ان کو فلم فیئرایوارڈ بھی دیا گیا۔1990 میں خان نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں توسیع ظہور کے لیے ایک بہترین معاون اداکار کا فلم فار فیئر ایوارڈ جیتا۔
1990 کی دہائی میں سلمان نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں "ساجن" ؛" ہم آپکے ہیں کون؟" ؛ " کرن ارجن"؛ "انداز اپنا اپنا"؛ "کچھ کچھ ہوتا ہے،ان کی دیگر کامیاب فلموں میں "تیرے نام"؛ "نو اینٹری"؛ "پارٹنر"؛ "وانٹڈ" اور "باڈی گارڈ" نمایاں ہیں۔
2010 میں ان کی فلم ”دبنگ” نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک کرپٹ پولیس افسر کا کردار نبھایا جس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔