پھر ہیرا پھیری کے کچرا سیٹھ کونسی فلم کی شوٹنگ کے دوران کیوں بینائی کھو بیٹھے تھے؟

ہماری ویب  |  Sep 21, 2023

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار منوج جوشی کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم دیوداس کی شوٹنگ کے دوران انکی آنکھوں کی بینائی چلی گئی تھی۔

درجنوں فلموں میں کام کرنے والے اداکار منوج جوشی نے دیوداس کے والد کا کردار نبھایا تھا، بلاک بسٹر فلم دیوداس میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار نبھایا جبکہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

پھر ہیرا پھیری میں کچرا سیٹھ کا کردار نبھانے والے منوج جوشی نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ دیوداس کی شوٹنگ کے دوران میری طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد میں ڈیڑھ برس تک اسپتال کے بیڈ پر پڑا رہا۔

منوج جوشی نے بتایا کہ میں چار دن تک کومہ کی حالت میں رہا، میری بینائی چلی گئی تھی اور 19 روز تک میں کچھ بھی دیکھنے سے قاصر تھا۔ اس موقع پر میرا بینک کھاتہ صفر ہوگیا تھا لیکن میری اہلیہ نے ٹیوشن پڑھا کر پیسے کمائے اور میرا علاج کروایا۔

منوج جوشی نے ڈرامہ سیریل کہتا ہے دل سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں واپسی کی اور 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم پھر ہیرا پھیری کے کردار ’کچرا سیٹھ‘ نے انکی فلمی دنیا میں الگ پہچان بنادی۔

منوج جوشی مراٹھی تھیٹر سے 1998 کیریئر کے آغاز کے بعد اب تک درجنوں فلموں میں سپورٹنگ کردار ادا کرچکے ہیں اور وہ زیادہ تر کامیڈی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے ہیں،۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More