ایک کپ اور فائدے بے شمار کیونکہ ۔۔ کیا آپ دہی کے یہ حیرت انگیز کمال جانتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Sep 30, 2023

دہی کو سپر فوڈ سمجھا جاتا ہے اوراس کا استعمال صدیوں سے کیا جا رہا ہے کیونکہ دہی کے استعمال سے انسانی صحت پر حیران کن اثرات مرتب ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ماہرین کی جانب سے ہر عمر کے افراد کو بہتر صحت کے لیے روزانہ دہی استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

دہی کھانے سے انسانی صحت پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن دہی کے کچھ فوائد ایسے بھی ہیں جنہیں شاید آپ نہیں جانتے ہوں۔

دہی میں دیگر ضروری غذائی اجزا جیسے پروٹین بھی بڑی مقدار میں ہوتے ہیں جو کہ انسانی پٹھوں کی نشوونما کے لیے بہت فائدہ مند ہیں جبکہ دہی میں چکنائی اور کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں، کیونکہ ایک کپ دہی میں صرف 120 کیلوریز ہوتی ہیں۔

ہزاروں اچھے بیکٹیریا ساتھ 100 گرام دہی میں 59 کیلوریز، 0.4 فیصد چکنائی، 5 ملی گرام کولیسٹرول، 36 ملی گرام سوڈیم، 141 ملی گرام پوٹاشیم، 3.2 گرام شوگر، 11 فیصد کیلشیم، 13 فیصد وٹامن، 5 فیصد کوبالا ہوتا ہے۔ B6O میں 2فیصد میگنیشیم ہوتا ہے۔

دہی کا باقاعدہ طور پر استعمال کرنے سے آسٹیوپوروسس اور آرتھرائٹس جیسی بیماریوں کا خطرہ بھی معدوم ہوجاتا ہے، اس کے علاوہ کیلشیم اور فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بہت ضروری ہیں، دہی میں موجود کیلشیم اور فاسفورس کی وافر مقدار ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتی ہے۔

دہی کا استعمال دل کی صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے، کولیسٹرول کی سطح کو متوازن سطح تک بڑھاتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں سے بھی نجات فراہم کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ ورزش کرنے والوں کے لیے دہی کو خراب مسلز کے علاج اور نشوونما کے لیے ضروری غذا سمجھا جاتا ہے، جو لوگ مطلوبہ صحت مند وزن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں انہیں روزانہ کی بنیاد پر ایک کپ دہی استعمال کرنا چاہئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More